National

Government announces opening of all recreational places

Lahore (94 news) کورونا مثبت کیسز میں کمی کے بعد حکومت پنجاب نے پارکس، سوئمنگ پولز اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹراسپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی سرگرمیاں 50 فیصد کی اجازت کے ساتھ ہوں گی۔ تفریحی پارکوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 30 May 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔صوبہ پنجاب میں کل سے دسویں اور بارھویں جماعتوں کی کلاسیں بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت دیگر جماعتوں کی کلاسیں 7 جون سے ہی شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی اوسی نے پارکس اور تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔30 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کیلئے ہوٹل میں قیام کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا ایس اوپیز اور ویکسی نیشن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ این سی اوسی نے سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتباہ جاری کیا۔ یواے ای سے آنے والے مسافروں کے صرف مجاز لیبارٹریز سے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔
غیرمجاز لیبارٹری کے ٹیسٹ والے مسافر کو بٹھانے پر ایئرلائن کو جرمانہ ہوگا، پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔اسی طرح این سی اوسی نے اساتذہ اور عملے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے، اساتذہ اور عملے کو 10 جون تک ویکسی نیشن کروانا ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 23 Since June 29 جون تک لیے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں کلاسز کا اجراء کورونا ایس اوپیز کے تحت متبادل دنو ں میں کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح این سی اوسی نے کہا کہ 50 سال اور30 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کیلئے ہوٹل میں قیام کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button