قومی

حکومت نے پٹرول کی قیمت پرجی ایس ٹی ختم کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کردیا ہے، پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی کی شرح 1.43 فیصد تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 9 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے 16 نومبر سے پٹرول 2 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور ڈیزل 60 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button