قومی

پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل، رانا ثنا اللہ کو بھی عہدہ ملگ گیا

لاہور(94 نیوز) پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے ممبران کی حلف برداری کل ہوگی، پنجاب کابینہ کے ممبران کو کال کرکے اطلاع دے دی گئی ہے، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو مشیر قانون بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی،عظمی ٰبخاری اطلاعات ونشریات کی وزیرہوں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک بنایاجائےگا،خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہوں گے،خالد ججا کو محکمہ انہار ،فیصل ایوب کوہاؤسنگ، سپورٹس،یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمار احمد لغاری،سلمان نعیم،رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button