کھیل

وزیر اعظم نے سکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی

اسلام آباد (94 نیوز میاں ندیم) وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اورسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈومیسٹک اورسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیئرمین سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن عبداللہ خان نے وزیراعظم کوڈومیسٹک کرکٹ اور سکول کرکٹ فریم سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا،سی ای اوکرکٹ بورڈوسیم خان اور معاون خصوصی شہبازگل نے شرکت کی۔

 اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سی پی سی اے کے تیارکردہ ماڈل کی تعریف کی گئی اور سکول کرکٹ چیمپئن شپ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی جو کہ 15 ستمبرسے وسطی پنجاب میں شروع ہوگی۔

اس موقع پر عمر ا ن خان کا کہنا تھا کہ سکول کرکٹ میں ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

صوبہ بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں، فیصل آباد میں انٹرنیشنل کھلاڑی شاہد نذیر نے اقبال اسٹیڈیم میں ٹرائل لئے۔ پی سی بی کی طرف سے پبلک سکولز کے فوکل پرسن مسعود انور اور پرائیویٹ سکولز کے لئے ڈویژنل صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن میاں ندیم احمد کو مقرر کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button