قومی

مزار قائد پر نعرے بازی خلافِ قانون ہے، سزا ہونی چایئے، فواد چوہدری

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر اٹھکیلیاں، نعرےبازی ، غیرسنجیدہ طرز عمل اور خلاف قانون ہے، اس کی سزا ہونی چاہیئے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کےکھیل کا میدان نہیں ہے ۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کامزار ہر پاکستانی کے لیے مقدس جگہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ پولیس نے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کر کیا ہے۔

کراچی میں مزار قائد میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نعرے لگانے کے خلاف بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

مزار قائد تقدس پامالی کے مقدمے میں مریم صفدر اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button