شوبز

حقوق نسواں پرنہیں بلکہ صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہوں، اداکارہ صبا قمر

لاہور (94 نیوز) اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ میں حقوق نسواں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ میرا صنفی مساوات پر یقین ہے ،میری نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں۔اداکارہ نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایک مرد پوری فیملی کا بوجھ اٹھا تاہے حتیٰ کہ بھائیوں کو اپنی بہنوں کی شادی بھی کرنا پڑتی ہے ،ہمیں مرد کے اس بوجھ کو بھی شیئر کرنا چاہئے ناکہ اس سے اپنے حقوق ہی پورے کرواتے رہیں۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کی قائل ہوں کہ جتنی مشکلات عورت کیلئے ہیں اتنی مرد کے لئے بھی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button