تقریبات/سیمینارز

جی سی ویمن یونیورسٹی میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کی تقریبات

کشمیروں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے، وائس چانسلرڈاکٹر ظل ہما نازلی

فیصل آباد (94 نیوز) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس، ہیومنٹیزاور سوشیالوجی کے زیر اہتمام ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں پوسٹر ڈسپلے، ڈاکیومنٹری، سیمینار، کشمیری ثقافتی ڈے، آگاہی واک اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ پاکستانی پانچ فروری کا دن مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ اور اس دن اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہر پاکستانی مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی تسلط کی پر زور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیروں کو یو این او کی قرار داد کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کی بے پناہ مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ہفتہ یکجہتی کشمیر میں اساتذہ اور طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button