تقریبات/سیمینارز
جی سی ویمن یونیورسٹی میں چائنا سٹڈی سینٹراورسال میں دوبارداخلوں کی منظوری


فیصل آباد (94نیوز) گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی نوویں ایکڈمک کونسل کے اجلاس
کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی میں چائنا سٹڈی سینٹر اور سال میں دوبار ایڈمیشن کے آغاز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز ، ڈین سائنس، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ نواز، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (وہاڑی کیمپس) پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، ڈین فیکلٹی آف سائنس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر، ڈپٹی سیکرٹری (یونیورسٹی-I) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت۔ پنجاب محمد عرفان انور، چیئرمین شعبہ نباتیات، جی سی یو ایف پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال، پرنسپل سائنسدان نیبجی ڈاکٹر ثمینہ اقبال، اور شعبہ معاشیات، جی سی یو ایف سے ڈاکٹر رضوان یاسین نے شرکت کی۔ رضوانہ تنویر رندھاوا کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین، ڈاکٹر نوشین سید، ڈاکٹر رخسانہ بلوچ، اور لائبریرین مصباح بشیر نے اجلاس میں بطور مستقل ممبران جبکہ ڈائریکٹر کیو ای سی نے بطور آبزرور شرکت کی۔ رجسٹرار آصف اے ملک نے اجلاس کے سیکرٹری کی حیثیت سے ایجنڈا آئٹمز پیش کیے۔

اکیڈمک کونسل کے چیئرپرسن/وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی گزشتہ ایک سال کی اکیڈمک رپورٹ پیش کی جس میں یونیورسٹی کی موجودہ درجہ بندی، نئے تعلیمی پروگراموں کا آغاز، ریسرچ اور انوویشن کے میدان میں پیش رفت،طلباء کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کارفرما پالیسیاں، سکل ڈیولپمنٹ پروگرام ٫کمیونٹی سروس پروجیکٹس، اور دیگر قابل ذکر تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات شامل تھیں جن کی اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی گئی۔ موجودہ تعلیمی قواعد میں ضروری ترامیم کی منظوری ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کے معیارات کے مطابق "اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (ODL)” کی پالیسی کو سراہا اور منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے شروع کیے گئے پروگراموں کا جائزہ لیا گیا، اور یونیورسٹی میں "چائنا اسٹڈی سینٹر” کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اکیڈمک کونسل نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے مواقع وسیع کرنے کی غرض سے یونیورسٹی میں سال میں دو بار داخلوں کی منظوری دی تاکہ اعلی تعلیم کی خواہش مند طالبات کو مقامی سطح پر بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ آخر میں، رجسٹرار نےاجلاس کے سیکرٹری کی حیثیت سے وائس چانسلر کی گزشتہ چار سالہ دور میں ہونے والی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔