بین الاقوامیکامرس

سعودی عرب ماسکو میں ریسرچ سنٹر کھولے گا: وزیرتوانائی کا اعلان

ماسکو (94 نیوز)سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے اعلان کیا ہے کہ روسی کمپنی سی بور ،سعودی کمپنی آرامکو، چینی کمپنی سینوبک اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل،مملکت میں عظیم الشان پٹروکیمیکل منصوبہ قائم کریں گی، مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی وزیر برائے توانوئی خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب امسال ہندوستان میں مصنوعی ربڑ تیار کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ شروع کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اوپیک اور غیر ممبر پٹرول ممالک 2019 کے پٹرول کوٹے کیلئے دسمبر کے مہینے میں تعاون کا نیا معاہدہ طے کریں گے۔ سعودی عرب 9نومبر کو ماسکو میں سعودی روسی مرکز برائے پٹرول و گیس ریسرچ کا افتتاح کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button