National

Jahangir Tareen group decides not to attend Punjab cabinet meeting

Lahore (94 news) Special prayers for flag hoisting and cake cutting, national security and development Faisalabad

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور گروپ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔ عون چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس عثمان بزدار کی صدارت ہو گا جس کے باعث کوئی رکن اجلاس میں نہیں جائے گا۔
ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومتی ٹیم کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا۔عون چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزراء پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ نے ’’سیز فائر‘‘کی درخواست مسترد کردی ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضگی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کی، حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو کی گئی ’’سیز فائر‘‘کی درخواست مسترد کردی گئی،ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button