National

Asad Omar got angry when he could not get a seat in the plane and the crew started running

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیر اسد عمر جہاز میں سیٹ نہ ملنے پر پی آئی کے عملے پر برہم ہو گئے۔ سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے جہاز سے بھی اتر گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی ای) کی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی زیر اسد عمر عملے پر برہم ہوئے اور اسی وجہ سے پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین بھی اسمبلی موجود تھے۔
اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے ٹکٹ خریدی ہے کوئی فیور نہیں مانگی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ایک گھنٹے سے تماشا لگا ہوا ہے۔پی آئی اے کے عملے نے کہا کہ آپ کا حق ہے ہم آپ کو سیٹ دیں گے۔تاہم اسد عمر جہاز سے اتر گئے۔بتایا گیا ہے کہ بعدازاں سٹاف نے وفاقی وزیر اسد عمر کی سیٹ کا بندوبست کیا۔

https://twitter.com/i/status/1370381140012503040
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button