National

The alleged incident of blasphemy in Jaranwala, by the agitated people 4 Burn the churches

Faisalabad (94 news) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سلیم مسیح نامی شخص نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے 4 گرجا گھر، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 has been implemented.

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی اور صورتحال معمول پر آنے تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

 نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں حکومت تمام پاکستانیوں کا مساویانہ تحفظ کرے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button