قومی

نواز شریف علاج نہیں رہائی چاہتے ہیں،قومی سلامتی پر ہم سب متحد ہیں۔ فواد چوہدری

اسلام آباد (94نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج نہیں رہائی چاہتے ہیں، بلاول سابق وزیر اعظم نوز شریف کی عیادت کریں یا سیاست حکومت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے قانون الگ الگ ہے، وزیر اعظم نے نواز شریف کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور ان کی بات کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، نواز شریف ملک میں جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروا سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کی نواز شریف کی عیادت کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو بلاول کو ضرور ملنا چاہیے، بلاول بھٹو عیادت کریں یا سیاست ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اندرونی معاملات میں ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button