National

Get the DNA of those who are with Imran Khan. 2 The number will come out, Khawaja Asif

Islam Abad (94 news) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بظاہر جو عمران خان کے ساتھ ہیں ان کا ڈی این اے کروالیں 2 نمبر نکلے گا۔ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے گانے اور ناچنے والے آج کدھر ھیں؟ عمران تمھارے ساتھ ہے کون؟‌ آس پاس تو دیکھو!

خواجہ آصف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے گانے اور ناچنے والے آج کدھر ھیں اور عمران خان کدھر ھے اللہ سے معافی اور مکافات عمل سے پناہ مانگنی چاہئیے ۔
یہ گانے والا دو دن بھی عمران کے ساتھ نہ کھڑا ھوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فرمائشی فیصلے پہ خوشیاں منانے والے، ان میں جو شخص بظاہر آج عمران خان کے ساتھ ھیں انکا بیشک DNA چیک کروا لو 2 نمبر نکلیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کی سزا سنا دی جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close