کامرس

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فارن ایکسچینجنگ ریٹ کے تعین کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائے گی، پالیسی آئی ایم ایف معاہدہ کا حصہ ہو گی: وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے ڈالر ریٹ کے تعین کے حوالے سے آئی ایم ایف کے مطالبے کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے،

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ فارن ایکسچینجنگ ریٹ کے تعین کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائے گی، پالیسی آئی ایم ایف معاہدہ کا حصہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے فارن ایکسچینج ریٹ کے تعین کے حوالے سے آئی ایم ایف کی شرط قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فارن ایکسچینجنگ ریٹ کے تعین کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائے گی۔ تیار کی جانے والی نئی پالیسی آئی ایم ایف معاہدہ کا حصہ ہو گی۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے ریٹ کا تعنین مارکیٹ کو آزادانہ طور پر کرنے دے۔

اسی حوالے سے نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر مل چکے،چین سے دو ارب ڈالر مل چکے،متحدہ عرب امارات سے صرف ایک ارب ڈالر ملنے رہ گئے۔ اس عمر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپوزیشن میرے سامنے آ کر بات کرے۔ انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل اور خاقان عباسی نے روپے کی قیمت میں 22روپے جبکہ ہم نے 13 روپے کی کمی کی ہے۔ اسد عمر کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے امداد ملنے میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف سے پروگرام میں وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button