قومی

سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت قومی ادارے تباہی کے دہانے پر تھے۔شاہ محمود قریشی

ملتان(94نیوز )سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت پی آئی اے ، ریلوے ، پاکستان سٹیل مل سمیت تمام قومی ادارے تباہی کے دہانے پر تھے۔ یہ گفتگو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سے شارجہ فلائٹس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پی آئی سمیت تمام قومی اداروں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے جس کی بدولت ان قومی اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ ملکی معیشت کو بھی درست سمت پر گامزن کردیا ہے۔پی آئی اے کی ترقی کیلئے کارکنوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 70 سال کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے 6 ماہ میں درست سمت کا تعین کردیا ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ سابق حکومت 1300ارب روپے کے گردشی قرضے چھوڑکرگئی۔ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر ہی معیشت کو مستحکم کیااوراب ان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم پی آئی اے کو اس کی اصل شناخت واپس دلائیں گے ،پی آئی اے قومی ادارہ ہے اورملک کی پہچان ہے۔انہوں نے کہاکہ عرب امارات ایئرلائنز کی بنیاد بھی پی آئی اے کے انجینئرز نے رکھی تھی۔گزشتہ حکومت نے پی آئی اے کوفروخت کرنے کافیصلہ کیاتھا۔پی آئی اے گزشتہ کئی سال سے خسارے میں ہے اوراسے450ارب روپے خسارہ کاسامناہے۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و نجکاری میاں محمد سومرو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت جلد نئی ایوی ایشن پالیسی لا رہی ہے۔ جس میں کچھ نئی ایئر لائنز پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کریں گی۔ وزیراعظم پاکستان ملکی ترقی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں۔ وہ عوام کی بلاجھجک خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ وسائل محدود ہیں لیکن عوام دیکھیں گے ملک ترقی کرے گا۔ ملتان سے شارجہ فلائٹس کا اجراءخوش آئند بات ہے۔خطہ ملتان کی روحانی ، زرعی اور کاروباری اہمیت ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور ملک عامر ڈوگر نے علاقہ کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی ، چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل (ر) ارشد ملک ، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ، صوبائی معاون خصوصی جاوید اختر انصاری ، رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی سمیت معززین شہر اور پارٹی عہدداران شریک تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی موجودہ قیادت کا دامن صاف ہے اور ہمیں پاکستان کی عوام نے ملک کی حالت سدھارنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم خلوص نیت سے کام کررہے ہیں اور انشاءاللہ آنے والے دنوں میں عوام ملک کو ترقی کی طرف جاتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کی پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کا ثمر ھے اور ابھی سعودی عرب کی طرف سے مزید سرمایہ کاری بھی جلد دیکھنے میں آئےگی۔اگلے ماہ ملائیشیا سمیت دوسرے ممالک سے بھی بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے سبب پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں اب بے حد اضافہ ہوگا ۔ہماری حکومت نے 60 ملکوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دی ہے۔اس پالیسی کی بدولت اگلے پانچ سالوں میں پاکستان میں اتنا ٹورسٹ آئے گا جو پچھلے پچاس سالوں میں بھی نہیں آیا ۔ جنوبی پنجاب کے لوگ بڑے جفاکش اور محنتی ہیں۔ اس خطے میں بڑا پوٹینشل ہے۔یہاں سے ایک بہت بڑی تعداد میں لوگ مڈل ایسٹ کا سفر کرتے ہیں ۔ یہاں سے شارجہ کیلئے فلائٹس کا اجراءخوش آئند بات ہے جس کی بدولت یہاں کی عوام کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button