National

All available resources are being utilized to provide treatment facilities to the animals, said Dr Haider Ali

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کی ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام رابطہ میں شرکت

Faisalabad (94 news) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس ضمن میں جانوروں کا ہسپتال بھی مکمل فعال ہے جبکہ مویشی پال حضرات سے متعلقہ ڈاکٹرصاحبان اور فیلڈ عملہ کاقریبی رابطہ ہے۔

انہوں نے یہ بات جانوروں کی حفاظت اور افزائش کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے پروگرام رابطہ میں اینکر پرسن میاں ندیم احمد کیساتھ ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سامعین و ناظرین سے کہا کہ پالتو جانوروں کو علاج کی معیاری طبی سہولیات مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سول ویٹرنیری ہسپتال لیاقت روڈ کے کیئر ہسپتال میں آپریشن کے علاوہ الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیمار اور زخمی جانوروں کا علاج معالجہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن 080009211 پر کال کرکے رہنمائی بھی لی جاسکتی ہے۔انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دیرپا کٹائیاں دینے والے چارہ باجرہ نیپئر ہائبرڈ کی قلمیں کاشت کاروں کو مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close