National
Education Board Faisalabad has announced the schedule of literary competitions


Faisalabad (94 news) کمشنر فیصل آباد وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سلوت سعید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے فیصل آبادبورڈسے الحاق شدہ تمام سکولزوکالجزکے طلباوطالبات کے مابین ادبی مقابلہ جات کے شیڈول کا اعلان کردیاہے جبکہ اس سلسلہ میں جملہ متعلقین وسربراہان ادارہ جات کوبھی مطلع کردیا گیا ہے۔
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق سیر ت النبی ؐ کے حوالہ سے حسن قر آت، نعت خوانی اور اردوو انگریزی تقاریرکے مقابلوں کا انعقاد کیا جا ئے گا جن میں ہر سکول و کالج سے ایک طالبعلم یا طالبہ شرکت کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اردو تقریر کا عنوان حضورنبی کریم ؐ بحیثیت محسن انسانیت اور انگریزی تقریر کا عنوان حضرت محمدؐ،دی گریٹیسٹ بینی فیکٹر آف ہیومینیٹی ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ سکولز و کالجز لیول کے طلباکامقابلہ حسن قر آت9 اکتوبر بروز پیر، نعت خوانی کا مقابلہ10 اکتوبر بروز منگل،اردو تقریر11 اکتوبر بروز بدھ اورانگریزی تقریرکا مقابلہ12 اکتوبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگاجبکہ مذکورہ تمام مقابلہ جات گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبا ل روڈ فیصل آباد میں منعقد ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ سکولزو کالجز کی طالبات کے مابین مقابلہ حسن قر آت13 اکتوبر بروزجمعتہ المبارک،نعت خوانی14 اکتوبربروز ہفتہ، اردو تقریر16 اکتوبربروز پیر اور انگریزی تقریری مقابلہ17 اکتوبر بروزمنگل کو منعقد ہوگانیزمذکورہ تمام مقابلے گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ فیصل آبادمیں منعقد ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ حسن قر آت میں سکولز و کالجزکے طلبا و طالبات کو قر آن پاک کے پارہ نمبر30 کی سورۃ الضحیٰ زبانی تلاوت کرنا ہوگی جبکہ مقابلہ نعت خوانی کیلئے نعت اردو زبان میں زبانی یاد ہوناضروری ہے جوچار اشعار سے زائد نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فلمی طرز یا فلمی دھن اور شرکیہ اشعارکی قطعاً اجازت نہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نعت میں مناجات نہیں ہونے چاہئیں اورنہ ہی کسی شعر کو دہرانے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ اول، دوم، سوم پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلباؤ طالبات کو بالتر تیب5 ہزار، 4 ہزاراور3 ہزار روپے کیش پرائز اور میرٹ سر ٹیفکیٹس دئیے جائیں گے نیزسکول لیول کے مقابلہ جات میں ششم تا دہم کلاس جبکہ کالج لیول کے مقابلہ جات میں گیارہویں و بار ہویں جماعت کے طلبا و طالبات شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقابلہ جات میں شرکت کرنیوالے طلبا و طالبات کا ڈیٹا،نام طالبعلم، ولدیت، تاریخ پیدائش، کلاس رولنمبر، طلبا و طالبات کا فون نمبر، نام ادارہ اور ادارہ کا فون نمبرریسرچ برانچ کے ای میل ایڈریس research@bisefsd.edu.pk پر7 اکتوبر تک ایکسل فارمیٹ میں ای میل کر دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں رجسٹریشن فری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات ورہنمائی کیلئے ریسرچ برانچ کے فون نمبرز 041-9330250/0333-6505886 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔