قومی

تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا۔

اسلام آباد (94 نیوز) تعلیمی ادارے 11 اپریل کو کھلیں گے یا نہیں اس سلسلہ میں این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے جبکہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا۔

ادھر نجی تعلیمی اداروں نے مسلسل تعلیمی ادارے بند رکھنے کے خلاف 8 اپریل کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا بھی اعلان کررکھا ہے، نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیمات کے سربراہان کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی نقصان بہت ہوچکا ہے ادارے بند رکھنا کوئی حل نہیں، تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button