قومی

کمشنر سلوت سعید کی ریڈیو پاکستان ایف ایم93 اور ایف ایم101 کے پروگرام رابطہ میں خصوصی شرکت

پبلک ٹرانسپورٹ جلد شروع کرنے، پارکنگ کے مسئلے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامت شروع کردئیے ہیں۔ کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 اور ایف ایم 101 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام رابطہ میں بطور مہمان سپیکرخصوصی شرکت کی۔ میزبان پروگرام میاں ندیم احمد نےکمشنر سلوت سعید کا انٹرویو کرتے ہوئے پوچھا کہ فیصل آباد کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟

کمشنر نے ڈویژن میں عوامی بہبود کےجاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو شہر بھر میں بڑے سائز کے سایہ دار پودے لگانے کا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔ گرینڈ پلانٹیشن مہم پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

میاں ندیم احمد نے سوال کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ اس پر کمشنر نے کہا کہ فیصل آباد بائی پاس روڈ اور رنگ روڈ کی مرمت وبحالی کا کام جاری جس کی بدولت بائی پاس سے شہر میں ٹریفک کا دبائو کم اور وہیکلز بائی پاس سے ہی دوسرے شہروں کو روانہ ہونگی۔

میزبان پروگرام نے سوال کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں اندرون شہر بھی سفر کرنا انتہائی مشکل کام ہوگیا ہے اور ہر شخص کے پاس موٹر سائکل، گاڑی کی وجہ سے ٹریفک کا رش بڑھ چکا ہے پبلک ٹرانسپورٹ تیسرے بڑے شہر میں کیوں شروع نہیں کی جا رہی؟

سلوت سعید نے کہا کہ فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ سروس کا جلد آغاز ہوگا۔ خواہشمند ٹرانسپورٹرز کو پیشکش کی جارہی ہے۔ شہریوں کواندرون شہر آرام دہ اورمعیاری سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔ میں ایک دو دنوں کے اندر ہی اس بارے میٹنگ کرکے فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا آغاز کرودونگی۔

خواتین کی ترقی اور تعلیم کے حوالے سے ایک سول کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے اقدامات بھی جاری۔ چیمبرآف کامرس کے اشتراک سے خواتین کو ہنر مند بنانے کے پروگرام ہرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔ خواتین کو آئی ٹی ٹریننگ دیکر اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے۔

میاں ندیم احد نے کہا کہ شادی شدہ ورکنگ ویمن کے بچوں کے لئے کوئی مناسب ڈۓ کئیر سنٹر نہیں اگر ہے بھی تو وہ ضرورت پوری نہیں کر پارہے؟ انہوں نے کہا کہ محکموں واداروں میں ڈے کیئر سنٹر کا قیام ترجیح ہے۔ اور اس پر بھی میں خواتین کے لئے اقدامات کرونگی۔

انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے صفایا کے لئے اینٹی انکروچمنٹ اپریشن جاری ہے۔ مرکزی شاہرات وروڈز کی مرمت وبحالی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ آرٹس کونسل،لائلپور میوزیم میں سروسز کا معیار بہتر کیا جارہا ہے۔ کلچر کو فروغ دینا ازحد ضروری ہے۔

میزبان پروگرام نے سوال کیا کہ پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ایسے وقت میں نوجوانوں کو کیا کردار ادا کرنا چاہئے اور انکے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ کمشنر نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ ہم اپنے سرمائے کو ضائع نہیں ہونے دیں گے نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آئیں، بزنس میں آگے آئیں سرکاری نوکریوں کے چکر میں بے روزگاری کی تعداد میں اضافنہ نہ کریں بلکہ چھوٹے کاروبار سے آغاز کریں اور محنت کریں پھر دیکھیں کیسے آپکی زندگی بھی بدلے گی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ عدم برداشت کا شکار نہ ہوں، حالات جیسے بھی ہوں کبھی بھی اپنے ملک اور خاندان کو تنہا نہ چھوڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی پر گہری توجہ مرکوز ہے۔ سرکاری دفاتر کو حقیقی معنی میں عوامی خدمت کے مراکز بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکموں میں حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کررہے ہیں۔ عوامی خدمت مشن ہے جس کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور پارکنگ کے مسئلے کو بھی جلد حل کروانے کا عندیہ دیا انہوں نے کہا کہ پارکنگ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا جس کے لئے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

میاں ندیم احمد نے کہا کہ آج 31 مئی ہے اور نو ٹوبیکو ڈے بھی منایا جا رہا ہے اس حوالے سے کیا پیغام دیں گی۔ کمشنر نے کہا کہ اس سال کا تھیم بھی بڑا خوبصورت ہے "تمباکو نہیں غذا اگاؤ” یعنی ہمیں تمباکو نہیں غذا چاہیئے۔ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ تمباکو، حقہ، گٹکا، شیشہ پان جیسے خرافات سے چھٹکارا پانا ہوگا اپنی آمدن کو سگریٹ کے دھوئیں مٰن نہ اڑائیں بلکہ اپنے بچوں اپنے خاندان کے لئے اچھی چیزیں خریدیں اس سے تو آپ رقم خرچ کرکے بیماری خرید رہے ہیں۔ صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اسکو اپنے ہاتھوں سے نہ خراب کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button