قومی

تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، فضل ربی چیمہ

فیصل آباد (94 نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع میں تارکین وطن کے مسائل شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی کی ہدایت پراوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے اراضی پر قبضوں، جائیدادوں کی وارثتی تقسیم، رقوم کی لین دین، جعلی دستاویزات پر فراڈ، تجاوزات، غیر ملکی ویزا میں دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل درخواستوں پر اوورسیز پاکستانیوں کا موقف سنتے ہوئے بیشتر شکایات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔

ممبر کمیٹی نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے اور تارکین وطن کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close