National

Inter-Provincial Education Ministers Conference, decision to keep educational institutions open and not to hold winter holidays

Islam Abad (94 news) تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں کہ پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں آن لائن ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی، اس کے علاوہ سیکرٹریز اسکول و ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی آئن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔

کانفرنس میں موجودہ حالات میں تعلیم کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، اس دوران مراد راس نے کہا کہ کانفرنس میں صوبے بھر میں اسکول کھلے رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر کے اسکول جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول دوبارہ بند کرنے کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، کورونا وائرس کے حوالے صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کو اس وباء سے ہر ممکن محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button