قومی

بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا فالس فلیگ آپریشن منصوبہ بے نقاب

لاہور (94 نیوز) پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے  مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا سکرپٹ حاصل کر لیا جس میں بھارتی یوم جمہوریہ پر مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا جس کا الزام پاکستان کے سر تھوپا جانا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ منصوبے کے تحت بھارتی یوم جمہوریہ پر دراندازی کا ڈرامہ کر کے الزام پاکستان پر دھرا جانا تھا، فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔ پاکستانی اداروں نے منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا سراغ لگا لیا جس میں بھارت کی 93 انفنٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی شامل ہیں۔ 

فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی، منصوبے میں جٹکوال ، آزاد کشمیر سائیڈ سے آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا پلان بنایا گیا جس کی برآمدگی بھارتی فوج اور پولیس نے کرنی تھی۔ آپریشن کی نگرانی کیلئے ڈی ایس پی پریشنا کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔ آپریشن فالس فلیگ کے بعد بھارت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پاکستان پر دراندازی کا الزام لگا کر عالمی برادری کے سامنے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا واویلا مچانا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button