Commerce

In India 4 Petrol after years 3 Rs per liter expensive, petrol Rs 97.77 per liter while diesel 90.67 Rs

New Delhi (94 news) بھارت میں چار برس کے طویل وقفے کے بعد حکومت نے پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ چار برس بعد ہونے والے اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 90.67 روپے جبکہ پیٹرول 97.77 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ انڈیا میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سنہ 2022 میں ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button