تقریبات/سیمینارز

صحت کے عالمی دن کے موقع پر جھمرہ ہسپتال میں آگاہی واک

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں چک جھمرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نئی دنیا کی جانب جانا ہے جہاں صاف ہوا، پانی اور خوراک ملک کے ہر شہری کو میسر ہو انہوں نے کہا کہ فری علاج معالجہ حکومت کی ذمہ داری ہے اور سرکاری ہسپتالوں کا وجود اور وہاں فری علاج معالجہ اس سلسلے کی کڑی ہے،

رانا علی رضا ڈیٹا آپریٹر این سی ڈی کلینک نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی صحت کی طرف خاص توجہ دیں۔ اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کا استعمال کریں۔

اس موقع پر لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button