بین الاقوامی

بھارت میں ’وارث پنجاب دے‘ پولیس کے سامنے ڈٹ گئے

امرتسر (94 نیوز ویب ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کی بڑھتے ہوئے مظالم کے باعث اب سکھوں نے ہتھیار اُٹھالیے۔ سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔

بھارت میں خالصتان کے حامی سکھوں اور پولیس میں امرتسر سے 25 کلومیٹر دور اجنالہ کے علاقے میں تصادم ہوا ہے۔ ملک میں نا انصافی اور شدت پسندی کےخلاف سکھ برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے حامیوں نے اپنے رہنما طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ تھانے پر دھاوا بول دیا۔ بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں پولیس اہلکار اور تنظیم کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button