بین الاقوامی

بھارتیوں کی غیر ملکی سیاح خاتون کیساتھ بدتمیزی، خاتون نے بھارت چھوڑدیا

94 نیوز۔ بھارت میں ہولی کے تہوار پر بدتمیزی اور ہراساں کیے جانے کے بعد نوجوان جاپانی خاتون سیاح بنگلادیش روانہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

بھارتی پولیس کے مطابق لڑکی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی اور وہ گزشتہ روز بنگلادیش کے لیے روانہ ہو گئی۔

لڑکی کو دہلی کے وسطی علاقے میں زبردستی پکڑ کر لوگوں نے رنگ لگایا تھا جبکہ ایک لڑکے نے لڑکی کے سر پر انڈا بھی توڑا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button