قومی

فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیے جانے کا امکان،

لاہور (94 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دئیے جانے کا امکان، وفاقی وزیر کیخلاف  لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی، چیف جسٹس 21 جنوری کو  سماعت  کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف لاہور میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں نااہل قرار دیے جانے کی استدعا کی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ درخواست کی سماعت 21 جنوری کو کریں گے۔ دوسری جانب معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی وزارت کی تبدیلی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں۔ کبھی کروڑوں نوکریوں کا اعلان کر دیتے ہیں تو کبھی گن لے کر چینی سفارتخانے پہنچ جاتے ہیں۔
ہارون الرشید نے کہا کہ اگر فیصل واوڈا سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے اندر ہی ایک سروے کرایا جائے اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا جائے ایک خالی پرچی پر لکھ کر دیں کہ فیصل واوڈا کے پاس وزارت ہونی چاہیے یا نہیں تو آپ نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ میں نے فیصل واوڈا کو کبھی اپنی وزارت سے متعلق بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔فیصل واوڈا بچوں جیسی حرکتیں ہیں ان کے خلاف اور بھی کئی شکایات ہیں۔دوبئی اور ملائشیا میں ان کی جائیداد کی شکایت ہیں۔امریکا کی دوہری شہریت کا بھی مسئلہ ہے۔ٹیکس کے بھی کئی معاملات ہیں۔الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں بھی معاملات ہیں۔جب کہ دوسری جانب سینئیر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا پر دو ہفتے کی پابندی دراصل ان کے لیے ریلیف ہے۔فیصل واوڈا فوری طور پر ٹاک شوز میں جاتے تو اپوزیشن ارکان انہیں آڑے ہاتھوں لیتے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button