تقریبات/سیمینارزقومی

فیصل آباد: ایران پر حملوں کیخلاف صیہونیت مردہ باد ریلی کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور حقوق خلق پارٹی کے زیر اہتمام ایران پر حملوں کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ صیہونیت مردہ باد ریلی کی قیادت بابا لطیف انصاری ، عرفان علی ، آصف رجوکہ ، فیض بندیشہ ، زین جٹ ، ملک ہاشم اعوان ، سلیم پہلوان نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایران پر حملے فوری بند کئے جائیں۔ ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان ایران پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل میزائل حملوں کے لئے جو بھی جواز اسرائیل کی حکومت نے پیش کئے ہم اس کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں اور ایرانی عوام کی جانب سے صیہونی طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ امریکی سامراج کی مدد سے اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے اس کے اہم جرنیلوں، سائنسدانوں اور عوام کا جو قتل عام کیا ہے اس کے باوجود ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے حیران کن طور پر اسرائیل عوام کو بھی جنگی حالات سے متعارف کرا رھے ہیں۔ جس طرح تہران میں مسلسل سائرن بجتے ہیں اسی طرح اب تل ابیب اور دیگر اسرائیلی شہروں میں عوام کو پناہ لینے کے لئے دوڑنا پڑتا ہے۔ یہ یک طرفہ ٹریفک ثابت نہ ہوئی۔ ایران کو دنیا بھر کے ترقی پسند عوام کی حمائیت حاصل ہے۔ اسرائیل کے اس پورے خطے میں مزاحمت کی ہر شکل کو ختم کرنے کے لئے ایران پر حملہ کیا گیا ہے۔ لیکن مزاحمت ختم نہیں ہو رھی ہے جس قسم کا ظلم تشدد فلسطینی عوام کے ساتھ کیا گیا۔ یہ اسی کا تسلسل ہے۔ ہم غزہ کے عوام کے ساتھ بھی مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ سے اسرائیلی افواج واپس جائیں۔ غزہ کے عوام کے لئے خوراک لانے کے تمام راستوں کو کھولا جائے۔ ہم پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔ معاشی، مالی اور تنظیمی طور پر اسے مضبوط کرنے کے ہر طریقے استعمال کئے جائیں۔ ہم امریکی سامراج کی جانب سے ایران سے دور کرنے کے لئے پاکستانی افواج کو مجبور کرنے کی بھی پوری طرح مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیل ایران پر فوری طور پر حملے بند کرے۔ سیز فائر کا اعلان کیا جائے۔ جنگ کے دوران شہریوں کی مسلسل ہلاکت اور دیگر جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button