قومی

حکومت 100فیصد داخلے کیلئے نجی سکولوں کا ساتھ دے۔رانا آفتاب احمد خاں

تعلیم عام کرنے کیلئے ہمیں ایک متحد قوم بن کر کام کرنا ہو گا۔

فیصل آباد (94 نیوز، نمائندہ خصوصی) رہنما تحریک انصاف پی پی 108سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ سال سے 16سال تک کی عمر کے بچوں کا داخلہ 100فیصد یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ہم سب کو ایک قوم کی طرح اس مشن کو آگے بڑھانا چاہیئے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔ رانا آفتاب احمد خاں کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی رورل ایریا میں اداروں کی شاندار کار کردگی  کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلکہ پرائیویٹ سیکٹر حکومت کا بوجھ اٹھا کر حقیقی معنوں میں قومی ذمہ داری نبھانے کا کام کر رہا ہے جس کیلئے نجی تعلیمی اداروں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے نجی ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں نجی اداروں کو درپیش مسائل بھی فوری حل ہونے چاہیے تاکہ اپنا تعلیمی مشن جاری رکھ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button