قومی

بانی پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت سے جیل میں ملنے سے انکار

اسلام آباد (94 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا،

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی انہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کےلیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔

شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

اس حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ آج معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی، میرا ان میں نام شامل نہیں تھا۔ میری بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات طے ہے، کل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button