National

ARY closure, journalists protest

Faisalabad (94 news) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام فیصل آباد ضلع کونسل چوک میں میڈیا چینلز کی بندش اور صحافیوں پر عائد پابندیوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چئیرمین میاں ریحان، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، نائب صدر عمران مان، عمران ظفر، جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی،وسیم حیدر، میاں شبیر، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد جمیل، رانا اظہر، رضا راجپوت، عرفان عرفی، میاں حمزہ، فہد نے کی، اس موقع پر صحافیوں کی خچیر تعداد بھی موجود تھی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزاد مملکت میں صحافت پر پابندی کسی بھی طور درست نہیں، صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ہر حکومت نے صحافیوں کا استحصال کیا، حالانکہ یہی صحافی آپکے ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں،

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینلز پر پابندیاں نہ لگائی جائیں، بلکہ صحافیوں کیساتھ ملکر بہتری لائی جائے۔

اس موقع پر صحافی نعرے بازی بھی کررہے تھے کہ میڈیا پر پابندیاں نہ لگائی جائیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close