National
Another PTI leader's car crashed


Lahore(94 news) لاہور میں پی ٹی آئی رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی کینال روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما ملک کرامت کھوکھر کی گاڑی کو حادثہ نیو کیمپس کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق سفید رنگ کی بغیر نمبر گاڑی نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور اور سوار محفوظ رہے۔ڈرائیور کے مطابق 15 پر کال کے باجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا تھا۔ بعد ازاں شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شہبازگل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔