قومی

ایک اور ٹرانس جینڈر”سارو” نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

ملتان (94 نیوز) ملتان کے ایک اور ٹرانس جینڈر نے کامرس میں ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس سے حال ہی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والی سارو عمران ٹرانس جینڈر ہیں۔ سارو نے اپنی شناخت پر معاشرتی تلخیوں کا سامنا ہمت سے کیا اور پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا۔

سارو کے ایم فل کے ریسرچ پیپر کا موضوع "پاکستان میں ٹرانس جینڈر کس طرح کاروبار شروع کریں” کاروبار کو فروغ دینے کے مقاصد اور چیلنج” تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں موجود خواجہ سراء کمیونٹی پڑھ لکھ کر آگے آئے، اپنی جابز یا بزنس کریں اور پاکستان کی اکانومی میں کردار ادا کریں۔

سارو اس وقت اپنی ہی کمیونٹی کے لوگوں کی صحت پر کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم میں بطور کمیونیکیشن آفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اگر فیملی قبول کر رہی ہے تو آس پاس کے رشتے دار اور لوگ قبول نہیں کرنے دیتے، یہ مسئلہ میرے ساتھ اور ہر ٹرانس جینڈر کو ہے اور رہے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close