قومی
ایل پی جی بھی مہنگی، قیمت 220 روپے ہوگئی


لاہور (94 نیوز) ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔ گیس کی فی کلو قیمت 210 سے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی کو جواز قرار دے کر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کاکہناہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں92ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوگیا،
جس کے بعد قیمت 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ چکی ہے۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 210 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا۔