تقریبات/سیمینارز

ایف ڈی اے کا پری بجٹ اجلاس،آئندہ مالی سال کی آمدن بڑھانے پر غور

شہری ترقی میں وسعت لائی جائے گی، آصف چوہدری

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دور رس نتائج کی حامل ہمہ جہت ترقیاتی و انتظامی تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ ادارہ کی آمدن کے وسائل میں اضافہ کرکے شہری ترقی کے پروگرام میں خاطر خواہ وسعت لائی جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت پری بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، عاصم محمود، اسماء محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شاہ جہاں بابرودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے ایف ڈی اے کے گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے تخمینہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ تعمیرو ترقی کے حوالے سے آئندہ بجٹ کو مزید جامع اور ٹھوس بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ تجاویز میں ذرائع آمدن بڑھانے اور ریکوری کے اہداف کوحقیقت پسندانہ بنانے کیلئے انتظامی وفنی امورپر تفصیلی غورو خوض کریں۔انہوں نے ایف ڈی اے کی جائیدادوں کومنافع بخش بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران سے کہاکہ قابل عمل اور دیرپا بزنس ماڈل تشکیل دیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب پلاٹس اور دیگر رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس ملکیتی پلاٹس کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کیلئے مضبوط لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ الاٹیز سے بقایاجات کی وصولی کیلئے متعلقہ شعبے کے سٹاف کو مزید متحرک کریں اور آئندہ بجٹ میں ریکوری کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی تجویز کی جائے۔ اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی و انتظامی تجاویز زیر بحث آئیں اور ادارہ کی مزید ترقی و استحکام کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو بہترین خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button