National

FWMC started the washing operation of city roads after Eid-ul-Adha

سی ای او کی عید صفائی آپریشن کی کامیابی پر کمپنی کے افسران وسٹاف کو مبارک باد

Faisalabad (94 news) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام عیدالاضحی کے موقع پر قربان شدہ جانوروں کی الائشوں کو تیزی سے ٹھکانے لگاکرصفائی آپریشن کے بعد شہر سے گندگی،بدبو اور خون کے دھبوں کا یکسر خاتمہ کرنے کے لئے سڑکوں کا دھلائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ نے کریسنٹ گراؤنڈ شیخوپورہ روڈ کے باہر سڑک کی دھلائی مہم کا افتتاح کیا ۔سی ای او نے عید صفائی آپریشن کی کامیابی پر کمپنی کے افسران وسٹاف کو مبارک باددی اور کہا کہ ویسٹ ورکرزنے بڑی محنت اور جانفشانی سے فرائض انجام دئیے۔انہوں نے کہا کہ شہراور شہریوں کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے اور عید پر شہر کو تعفن اور گندگی سے پاک کرنے کے لئے صفائی آپریشن بڑاٹاسک تھا جسے ویسٹ ورکرز کی بھرپور کوششوں کی بدولت کامیابی سے ہمکنار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں مزید اصلاحات اور جدت لائی جائے گی اور ترقی وخوبصورتی کے اعتبار سے فیصل آباد کو نیا روپ دینگے۔

انہوں نے عید الاضحی صفائی پلان کو کامیابی سے مکمل کرنے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران وسٹاف کے عزم وجذبے کو سراہا۔سی ای او نے بتایا کہ دھلائی مہم میں سڑکوں کوفرنائل،جراثیم کش اوردیگر کیمیکلز استعمال کرکے دھویا جارہا ہے اور واشنگ مہم آئندہ روزتک مکمل کرلی جائے گی جس میں اہم سڑکیں،اجتماعی قربانی کے مقامات اور کھالیں جمع کرنے کے پوائنٹس دھوئے جائیں گے۔سی ای او نے بتایا کہ کمپنی نے عید کے تینوں ایام میں مجموعی طور پرقربانی کے جانوروں کی19 ہزار 57ٹن الائشیں ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیں،عید کے پہلے روز 7591،دوسرے روز 7210۔اور تیسرے روز 4156ٹن الائشیں تلف کی گئیں۔انہوں نے بتایاکہ صفائی آپریشن میں 520 بڑی چھوٹی گاڑیوں اور 4 ہزار کے قریب ویسٹ ورکرز نے حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی طرف سے ایف ڈبلیو ایم سی کی عید کے ایام میں کارکردگی پر بھرپور اطمینان کا اظہارکیا گیاجبکہ کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ارکان اسمبلی نے کامیاب عید صفائی آپریشن پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہاہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close