Nadeem Malik: I will not appear before the FIA nor will I grant bail.


Islam Abad (94 news) سینئیرصحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے اور ضمانت کرانے سے صاف انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایف آئی اے انہیں گرفتار کرنا چاہتا ہے تو یہ شوق بھی پورا کر لے ۔
تفصیلات کے مطابق ندیم ملک نے 28اپریل کو اپنے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایف آئی اے کے کچھ سینئر افسران کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سزا دلوانے کیلئے اس وقت کی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو شاہراہ دستور پر واقع ایک عمارت میں طلب کیا گیا جہاں حساس ادارے کے دو سینئر افسران موجود تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم ملک نے دعویٰ کیا کہ دونوں افسران نے احتساب عدالت کے جج کو ان کی 30 The objectionable video made years ago showed and threatened that the video would be viral if he did not decide the Nawaz Sharif case.
ایف آئی اے کی جانب سے ندیم ملک کو اس پروگرام میں اس بیان کی وضاحت اور متعلقہ معلومات فراہم کرنے کیلئے آج پیش ہونے کا کہا گیا ہے جس پر ندیم ملک نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ ایف آئی اے میں پیش ہوں گے نہ ہی ضمانت کرائیں گے ، انہیں گرفتار کرنے کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں۔



