قومی

پیپلز پارٹی نے زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد (94 نیوز) پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد احتجاج کی کال دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ۔ عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد احتجاج کی کال دے دی ہے۔لاہور کے 9مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔گلاب دیوی ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

جب کہ ٹھوکر نیاز بیگ، گڑھی شاہو میں کارکنان نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب آصف علی زرداری اور فریال تالپور پارلیمنٹ ہاؤس سے زرداری ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں جہاں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

جب کہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی گرفتاری آج ہی عمل میں لائی جائے گی، خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آجاسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔جوابی دلائل کے بعد عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ دو گھنٹے بعد سنایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button