کھیل

آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف کرکٹ ٹیسٹ ملتوی کردیا

آسٹریلیا (94 نیوز) آسٹریلیا نے 27نومبر سے ہوبارٹ میں طے شدہ افغانستان سے پہلا کرکٹ ٹیسٹ ملتوی کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد ٹیسٹ میچ ملتوی کیا گیا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان اور دنیا بھر میں مرد اور خواتین کی کرکٹ کی سپورٹ کے لئے پر عزم ہیں، غیر یقینی صورتحال میں محسوس کیا کہ ٹیسٹ میچ کو ملتوی کر دیا جائے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ میں افغانستان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close