بین الاقوامی

آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کو 4.7ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی

ڈھاکہ (94 نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بنگلہ دیش کے لیے 4.7 ارب ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے اقتصادی مشکلات کے پیش نظر جولائی 2022 میں آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے رجوع کیا تھا اور عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مقابلے میں پہلے اس کی درخواست کی منظوری دی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو 3.3 ارب ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا جائے گا جس میں سے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز فوری طور پر دیے جائیں گے۔آئی ایم ایف بورڈ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے قائم نئے فنڈ کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز بھی بنگلا دیش کو دینے کی منظوری دی ہے، وہ اس فنڈ تک رسائی پانے والا پہلا ایشیائی ملک بھی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button