NationalCommerce

OGRA announces new LNG prices

Islam Abad (94 news) Ogra (Oil and Gas Regulatory Authority) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی قیمت میں0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ٹیرف میں کمی تجویز کی تھی۔ اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کے لیے 1287.19 روپے ایم ایم بی ٹی یو کی ڈیمانڈ ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے ڈیمانڈ پر 623.31 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے۔

یاد رہے کہ جون میں سوئی نادرن سسٹم پر آر ایل این جی قیمت6.13 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پرآر ایل این جی قیمت 6.27 ڈالر تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button