قومی

اوگرانےیکم مئی سے پٹرول کی قیمت کم کرنیکی سمری تیار کرلی

اسلام آباد(94 نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد پاکستان میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے ،اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے جو آج پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی ۔

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لیٹر کمی کی سمری تیارکرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی ہوگی،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری آج بھیجی جائے گی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت پر کل پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button