قومی

فیصل آباد،ندیم صادق ڈوگر کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) فیصل آباد کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر ندیم صادق ڈوگر کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر و سماجی رہنماء ندیم صادق ڈوگر کے حلقہ این اے 101 اور پی پی 113 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

ندیم صادق ڈوگر کے کاغذات نامزدگی منطور ہونے پر علاقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، حلقے کی عوام نے کہا کہ ندیم صادق ڈوگر نے ہمیشہ حلقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، ہماری تمام ہمدردیاں ندیم صادق ڈوگر کیساتھ ہیں۔

یا درہے ندیم صادق ڈوگر فیصل آباد کی مقامی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور انکو بلدیات کا ببر شیر بھی کہا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button