Events / SeminarsNational

The results of the intermediate exams were declared, the pass percentage was 35.78%

Faisalabad (94 news) Board of Intermediate and Secondary Education Faisalabad has conducted the exam Intermediate Part First, Second and Composite.(Sec) سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کی سادہ و پروقار تقریب ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی، پی ایس ٹو چیئرپرسن احسان احمد، پی آر اورضوان احمد جوئیہ،ایس ایچ ٹی آفتاب احمد اور سید ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن کمشنر سلوت سعید نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ bisefsd.edu.pk www.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ،سیکنڈ و کمپوزٹ (Sec) per annum 2022 ء میں کل12797طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے4579پاس ہوئے اورکامیابی کا تناسب35.78فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے 44 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔چیئرپرسن بورڈ/کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط،محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ کل وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبراء ہیں تاہم طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباء وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ (First) سالانہ2023ء انشاء اللہ20مئی 2023ء سے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم7 فروری تا 7 مارچ، دوگنا فیس کے ساتھ8 تا 16مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ17 تا 22 مارچ 2023ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کرائے جا سکیں گے تاہم اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button