قومی
امن وامان اور بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے،خواجہ زوہیب


فیصل آباد (94 نیوز) بین المذاہب امن کمیٹی لائل پور ٹائون کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئر مین خواجہ زوہیب انعقاد پذیر ہوا،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین لائل پور ٹائون خواجہ زوہیب نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ امن وامان اور بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے قیام امن کیلئے اپنا کردار اد اکر نا چاہیے تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے، اجلاس میں سجاد حسین ،ناصر محمود ،محمد اقبال ،شوکت سلطان بٹ ،یاسر حسن ،عامر افضل ،خادم حسین ،حسان نائیک ودیگر نے شرکت کی ۔