قومی

پشاور میٹرو کےمنصوبے کی تکمیل کی ایک اور ڈیڈلائن سامنے آ گئی۔

پشاور(94 نیوز) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے کی ایک اور ڈیڈلائن سامنے آ گئی، کنٹریکٹر نےحکومت کو مارچ 2020 تک منصوبہ مکمل ہونے کی تاریخ دے دی, پشاور بی آرٹی رواں سال بھی مکمل نہیں ہوسکے گا، صوبائی حکومت کی دی ہوئی ایک اور ڈیڈلائن گزرجانے کے خدشات پید ا ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کےمطابق بی آرٹی کے30بس سٹیشنوں پرکام مکمل نہیں ہواجبکہ14بس سٹیشنوں پرجنوری کےآخرمیں کام مکمل ہوگا۔منصوبے کے کنٹریکٹر نے اگلےسال مارچ میں کام مکمل ہونے کی نئی تاریخ دی ہے،صوبائی حکومت نےدسمبر 2019میں منصوبہ مکمل ہونےکی چھٹی ڈیڈلائن دی تھی۔دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اےمحمدعزیز نےکہاہےکہ منصوبے کو رواں مالی سال(2019-20)کےاندر ہی مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے 30 بس سٹیشنوں پر کام مکمل نہیں ہوا، چمکنی سے امن چوک تک 16 سٹیشنوں  پر 90فیصد کام مکمل ہے،ان پردسمبر کےآخر تک کام مکمل ہوگا جبکہ امن چوک سے حیات آباد تک کے 14سٹیشنوں پر85فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے،ان پر کام جنوری کے آخرمیں مکمل ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے لیے 3ڈپوز پربھی کام مکمل نہیں کیاجاسکتا،حیات آباد بس ڈپو پر10فیصد کام بھی مکمل نہیں کیا گیاجبکہ حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک اضافی روٹ پر بھی کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے، ان روٹس پر کام جنوری کے آخر میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button