قومی

گلوکارجواد احمد کو عمران خان پر تنقید مہنگی پڑگئی،بابر ڈوگر نے مائیک چھین لیا

فیصل آباد(94 نیوز) برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد کووزیراعظم عمران خان پرتنقید کرنا مہنگا پڑ گیا،

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد آرٹس کونسل میں سوشل میڈیا سیمینار کا انعقاد کروایا گیا۔ سیمینار میں گلوکار جواد احمد کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔ جب جواد احمد نے تقریر شروع کی تو انہوں نے عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید شروع کردی۔ جس پر ندیم صادق ڈوگر کے بھائی سردار بابر ڈوگر نے مہمان خصوصی جواد احمد کو مائیک سے ہٹا دیا۔ جس کے باعث تقریب میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ اور انہوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

جواد احمد چونکہ اپنی ایک سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے حکومتی منصوبوں اور کارکردگی پر تنقید شروع کی۔

تقریب میں موجود پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمرا ن خان زندہ باد اور جواد احمد کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ تاہم گلوکار جواد احمد شرکاء کی بدسلوکی پر تقریب چھوڑ کرچلے گئے۔ واضح رہے معروف گلوکار جواد احمد برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ ہیں۔ جواد احمد کی جماعت نے الیکشن 2018ء میں حصہ بھی لیا تھا تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے باوجود جواد احمد عوامی خدمت کیلئے مختلف تقریبات میں شرکت کرتے رہتے ہیں۔ جواد احمد اب بطور گلوکار کم جبکہ بطور ایک سیاستدان تقریبات میں شرکت کرتے ہیں جس کے باعث انہیں عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومتی کارکردگی پر تنقید بھی کرنا پڑتی ہے۔ لیکن وہاں پی ٹی آئی کے شرکاء موجود تھے جو اپنے لیڈر پر تنقید برداشت نہ کرسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button