قومی

فریٹ ٹرین کو افتتاح کے 20 گھنٹے بعد ہی حادثہ پیش آ گیا

کراچی (94 نیوز) کراچی میں 20 فریٹ ٹرین چلانے کے 20 گھنٹے بعد ہی فریٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑیوں کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔جس کے باعث مین لائن سے ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔متاثرہ ہونے والی مال گاڑی کا کل وزیر ریلوے شیخ رشید نے افتتاح کیا تھا اور یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اس طرح کی 20ٹرینیں چلا کریں گی،ابھی اس اعلان کو 20گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کے باعث فریٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے یکم فروری سے ریلوے کا فریٹ ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے اور 30 مارچ کو وی آئی پی مسافر ٹرین چلائیں گے۔ کراچی سے پشاور تک ٹریک تبدیل ہو گا، 10 مارچ سے قبل ایک اور مال بردار ٹرین چلائیں گے، یکم سے 28 فروری تک ٹرین میں ہی رہوں گا، میں اپنا آفس فریٹ کے لیے راولپنڈی سے کراچی منتقل کررہا ہوں، اب جی ایم اور چیئرمین ریلوے کا دفتربھی یہاں ہوگا جب کہ یکم فروری سے ریلوے کا ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل کر رہا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجی شعبے کی فریٹ ٹرین اورمیرین گروپ کے سربراہ عاصم صدیقی نے کہا کہ پہلی فریٹ ٹرین کو پہلے مہینے کے آغاز سے 2ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل کا ڈیمانڈ موصول ہوا اور گزشتہ ایک ماہ میں تقریبا 55ہزار ٹن کارگو کی 36 فریٹ ٹرینوں کے ذریعے ترسیل کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں کی جانب سے ملنے والی پزیرائی کی وجہ سے اس روٹ کے لیے کارگوکی ترسیل میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس پہلی ٹرین کی خدمات نے تاجربرادری کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے جسکی وجہ سامان کی محفوظ منتقلی کم کرایہ اور وقت کی پابندی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button