قومی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 11 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آج پی ٹی آئی کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔ 

جن ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے  ان میں علی محمد خان(NA-22)، فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)، فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر  شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان  کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button